روس،11اکتوبر(ایجنسی) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے فرانس کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ کریملن نے اگلے ہفتے طے شدہ اس دورے کی تنسیخ کی تصدیق کر دی ہے۔ شام میں روسی بمباری کی وجہ سے ان دونوں ممالک کے مابین تناؤ
پایا جاتا ہے۔ ابھی گزشتہ روز ہی فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے شام میں روسی کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ اولانڈ کے بقول وہ خود سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا انہیں انیس اکتوبر کو فرانس پہنچنے پر پوٹن سے ملنا چاہیے۔ تاہم اس کے باوجود صدر پوٹن نے کہا تھا کہ وہ فرانس جائیں گے۔